جہاد کیلئے کسی اجازت کی ضرورت نہیں، دفاع پاکستان کونسل

جہاد کیلئے کسی اجازت کی ضرورت نہیں، دفاع پاکستان کونسل
جہاد کیلئے کسی اجازت کی ضرورت نہیں، دفاع پاکستان کونسل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ویب ڈیسک) دفاع پاکستان کونسل نے امریکا کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کردیا کہ امریکا پاکستان کو ترنوالہ نہ سمجھے، پوری قوم فوج کے ساتھ ہے اور جب بھی کافرکی یلغار ہوئی جہاد کی اجازت لینے کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہے گی بلکہ پوری قوم امریکا کے خلاف اٹھ کھڑی ہوگی۔

پشاورمیں دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ عالمی قوتیں ایک ہیں اور امریکا کا پہلا ہدف پاکستان ہے، موجودہ حالات میں متحد ہونے کی ضرورت ہے، 57800 حملے پاکستان کے فضائی اڈوں سے افغانستان پر ہوئے ہیں، ان کا کیا جواز ہے؟مولانا سمیع الحق نے کہا کہ اگر دہشت گردی کیخلاف جنگ ہماری نہیں تھی تو پاکستان کو میدان جنگ کیوں بنایا گیا؟ لیکن ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اگر امریکا نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو پوری قوم فوج کا بھرپور ساتھ دے گی،کشمیر کی آزادی کی بات کرنے والے حافظ سعید پر پابندیاں افسوسناک ہے، انھوں نے کہا کہ امریکا نہیں چاہتا کہ فاٹا کو پختونخوا میں ضم کیاجائے۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔