بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں مدمقابل

بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں مدمقابل
بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں مدمقابل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وویب ڈیسک) پاکستان اور بنگلادیش کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ کھیلا جارہا ہے۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی کر رہا ہے اور ایونٹ کا افتتاحی میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان جاری ہے۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ایونٹ میں بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں تاہم بنگلادیش اور نیپال کی ٹیمیں ہی پاکستان آئی ہیں۔ بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ان کے میچز متحدہ عرب امارات میں ترتیب دیے گئے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 12 جنوری کو عجمان میں کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ کا فائنل شارجہ میں 19 جنوری کو ہوگا۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

مزید :

کھیل -