ملتان: ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 3 خواتین جاں بحق، ایک شخص زخمی

ملتان: ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 3 خواتین جاں بحق، ایک شخص زخمی
ملتان: ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 3 خواتین جاں بحق، ایک شخص زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملتان میں ٹریلر کی موٹر سائیکل سے ٹکرمیں 3 خواتین جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونیوالی تینوں خواتین موٹر سائیکل پر سوار تھیں۔
ملتان کے علاقے وہاڑی روڈ پر ٹریلر نے سامنے سے آنیوالے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 خواتین حسینہ، شاہینہ اور تسلیم موقع پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی شخص کو طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق تینوں خواتین کی میتیوں کو بھی ان کے لواحقین کے حوالے کیا گیا ہے۔
جاں بحق ہونیوالی تینوں خواتین یعقوب نامی شخص کیساتھ ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریلر کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ٹرالرکا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں