عمران خان نے بشریٰ مانیکا کیساتھ مبینہ طور پر شادی کیوں کی اور ان کا اصل مقصد کیا ہے؟ اصل تفصیلات تو اب سامنے آئیں، جان کر تحریک انصاف والوں کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

عمران خان نے بشریٰ مانیکا کیساتھ مبینہ طور پر شادی کیوں کی اور ان کا اصل مقصد ...
عمران خان نے بشریٰ مانیکا کیساتھ مبینہ طور پر شادی کیوں کی اور ان کا اصل مقصد کیا ہے؟ اصل تفصیلات تو اب سامنے آئیں، جان کر تحریک انصاف والوں کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی بشریٰ مانیکا کیساتھ شادی سے متعلق ایک اور دعویٰ سامنے آ گیا ہے کہ یہ شادی بشریٰ مانیکا کے کہنے پر ہوئی ہے۔

ضرور پڑھیں۔۔۔”عمران خان اپنی پتلون میں۔۔۔“ شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے عمران خان کی تیسری شادی پر ایسا شرمناک ترین تبصرہ کر دیا کہ جان کر تحریک انصاف والوں کے چہرے لال ہو جائیں گے
اینکر پرسن انیقہ نثار کا کہنا ہے کہ بشریٰ مانیکا نے کہا تھا کہ اگر آپ نے وزیراعظم بننا ہے تو تیسری شادی کرنا ہو گی جبکہ یکم جنوری کو شادی کرنے سے آپ کے ستارے درست ہوں گے اور آپ وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھ سکیں گے البتہ کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ خاتون جن سے تیسری شادی ہو گی وہ بشریٰ مانیکا ہی ہوں گی۔
اینکر پرسن انیقہ نثار نے کیپٹل نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”بشریٰ مانیکا کوئی عام خاتون نہیں ہے بلکہ وہ عمران خان کی پیر سمجھی جاتی تھیں اور ان کے کہنے پر عمران خان بہت چلتے تھے، حتیٰ کہ یہ بھی کہا جاتا تھا کہ عمران خان رات کے وقت پاکپتن جاتے، بابا فرید گنج شکر کے مزار پر حاضری دیتے اور پھر مانیکا فیملی کے پاس رہتے ہیں۔
یہ کہا جاتا ہے کہ بشریٰ مانیکا ہی وہ خاتون ہیں جو عمران خان کو کہتی تھیں کہ اگر آپ نے وزیراعظم بننا ہے تو آپ کی تیسری شادی ہونا ضروری ہے لیکن کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ بشریٰ مانیکا ہی وہ خاتون ہوں گی جن سے شادی ہو جائے گی۔ ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ شادی یکم جنوری کو ہوئی اور اس تاریخ کے حوالے سے ہی بشریٰ مانیکا نے کہا تھا کہ اگر پہلی تاریخ کو شادی کرنے سے ہی آپ کے ستارے درست ہوں گے اور آپ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ سکتے ہیں اور اب ہمیں کسی عام ذرائع کی جانب سے نہیں بلکہ خاندانی ذرائع کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ یہ شادی یکم جنوری کو ہوئی ہے۔
میں نے اکتوبر 2017ءکے شروع میں عمران خان سے انٹرویو کیا تھا تو اس دوران بھی یہ سوال اٹھایا تھا کہ آپ جن خاتون پیر کے پاس جاتے ہیں، آپ ان کی بات سنتے ہیں تو انہوں نے اس کی تردید نہیں کی تھی۔ لیکن عجیب بات یہ ہے کہ بشریٰ مانیکا صاحبہ کے صاحبزادوں کی جانب سے تردید آ رہی ہے لیکن جو ہمارے ذرائع ہیں جن سے ہم نے تصدیق کی ہے وہ بہت باوثوق ذرائع ہیں، عمران خان کو اس کے بارے میں کھل کر بات کرنی چاہئے کیونکہ یہ الیکشن کا سال ہے۔ “

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سارا علی خان سمیت دو لڑکیاں، ایک ہی بیڈ اور 2 لڑکے۔۔۔“ سیف علی خان کی بیٹی کی ایسی ویڈیو لیک ہو گئی کہ بھارت میں ’بھونچال‘ آ گیا
انیقہ نثار نے مزید کہا کہ ”عمران خان کو ٹائمنگ کے حوالے سے بڑا خیال رکھنا چاہئے کیونکہ جب ریحام خان سے شادی ہوئی تو اے پی ایس سانحہ کے بعد خبریں آنا شروع ہو گئیں تھیں اور دھرنے کے دوران ہی شادی کی خبریں آنا شروع ہو گئی تھیں، وہ بڑا اہم وقت تھا اور اب یہ اہم وقت ہے کہ عام انتخابات سے پہلے ان کی شادی ہو گئی ہے۔ لیکن پھر وہ بات آتی ہے کہ بشریٰ مانیکا صاحبہ نے بتایا تھا کہ اگر آپ یکم جنوری کو شادی کریں گے تو وزیراعظم بن پائیں گے، عمران خان الیکشن میں جیت کیلئے جہاں سیاسی طور پر سرگرم ہیں وہیں وہ روحانی طور پر بھی بہت سرگرم ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔