خواب میں شلوار یا پاجامہ دیکھنا ،ایسی حیران کن تعبیر کہ آپ کا دل چاہے گا ایسا خواب پھر نظر آئے
لاہور(نظام الدولہ)خواب میں شلوار یا پاجامہ دیکھنے کی کئی تاویلیں ہیں۔ان سے ستر ڈھانپاجاتا ہے جو انسان کی عزت و ناموس اور حیا کی علامت ہے۔شلوار کی ہر رنگ کے ساتھ تعبیر جدا ہے ۔اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے سرخ شلوار پہنی ہے تو اسکی شادی باعزت ،پڑھی لکھی عورت سے شادی ہوگی۔کوئی یہ دیکھے کہ اس نے عام شلوار خرید کر پہنی ہے تو اسکی زندگی میں کوئی عورت ایسی آئے گی جو اسکی خادمہ بن کررہے گی۔وہ اسکی کفالت کرے گا۔اگر دیکھے کہ نئی شلوار پہنی ہے تو اسکی خدمت کے لئے ایک مخلص خادم ملے گا۔خواب میں زرد رنگ کی شلوار بیماری کی دلیل ہے۔
خواب میں دیکھے کہ اس نے دھلی ہوئی شلوار پہنی ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اسکی شادی کسی بیوہ یا مطلقہ سے ہوگی،اگر عورت ایسا خواب دیکھے تو وہ رنڈوے سے شادی کرے گی۔
بعض لوگ خواب میں عورتوں کی شلواریں پہنے ہوئے خو دکو دیکھ لیتے ہیں،اس کی تعبیر بتاتی ہے کہ ایسا مردعورتوں سے ذلت اٹھائے گا۔
خواب میں میلی شلوار گمراہی کی نشانی ہے،اگر دیکھے کہ شلوار پہنی ہے اور آزار بندھ کھل گیا ہے تو اپنے نوکروں کی جانب سے شرمناک مسائل کا سامنا کرے گا۔
اگر کوئی عورت رنگین شلوار پہنتی ہے تو اسکی شادی کسی کنوارے مرد سے ہوگی۔مرد کے لئے رنگین شلوار دیکھنا یا پہننا اچھی علامت نہیں۔(واللہ اعلم الصواب )
لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔