گیس پائپ لائن، 175 ارب عوام سے نکالنے کی منظوری
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے آر ایل این جی تھری پائپ لائن منصوبے کے اخراجات عوام سے وصول کر نے کا منصوبہ تیارکیا ہے جس کیلئے 175ارب روپے صارفین سے وصول کیے جائیں گے۔
روزنامہ ایکسپریس کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں کراچی سے لاہور تک ایک اعشاریہ 2 ارب مکعب فٹ یومیہ صلاحیت کی حامل آر ایل این جی تھری پائپ لائن منصوبے کی تعمیرکے فنانسنگ پلان کی منظوری دی گئی جوسوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ مکمل کریںگی،منصوبے کے اخراجات عوام سے وصول کرنے کی خفیہ طور پر منظوری دے دی گئی ہے۔
لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔
اخبار کے مطابق آر ایل این جی تھری پائپ لائن منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل کیاجائے گا ،یہ پائپ لائن گیارہ سوکلومیٹر طویل ہوگی۔ ساڑھے سات سوکلومیٹرطویل پائپ لائن کی تعمیر سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے حصے میں آئے گی اور جبکہ سوئی نادرن ساڑھے تین سو کلومیٹر پائپ لائن تعمیر کرے گی۔