ضلعی کلبز کی سکروٹنی کیلئے قائم کمیٹی کے معاملے پر چیئرمین پی سی بی لاہور ہائیکورٹ طلب

ضلعی کلبز کی سکروٹنی کیلئے قائم کمیٹی کے معاملے پر چیئرمین پی سی بی لاہور ...
ضلعی کلبز کی سکروٹنی کیلئے قائم کمیٹی کے معاملے پر چیئرمین پی سی بی لاہور ہائیکورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی کلبز کی سکروٹنی کیلئے قائم کمیٹی کے معاملے پر چیئرمین پی سی بی کوطلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں ضلعی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سکروٹنی کیلئے قائم کمیٹی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ کرکٹ کی بہتری کیلئے ضلعی کلبز کی سکروٹنی کی جاتی ہے لیکن پی سی بی نے من پسند اسکروٹنی کمیٹی قائم کردی ہے اس لیے عدالت غیر جانبدار کمیٹی کے قیام کا حکم دے ۔عدالت نے تاحکم ثانی سکروٹنی شیڈول پر عملدر آمد روک دیا اور چیئرمین پی سی بی کی طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔