امریکی امداد کی بندش, پاکستان کا نیٹو کنٹینرز کا ٹول ٹیکس 100 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ

امریکی امداد کی بندش, پاکستان کا نیٹو کنٹینرز کا ٹول ٹیکس 100 فیصد تک بڑھانے کا ...
امریکی امداد کی بندش, پاکستان کا نیٹو کنٹینرز کا ٹول ٹیکس 100 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان نے امریکی امداد کی بندش کے بعد نیٹو سپلائی بند کرنے کے بجائے نیٹو کنٹینرز کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،یہ اضافہ 100 فیصد سے زائد بڑھا ئے جانیکا امکان ہے۔

ایجنسی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اہم فیصلہ اسی ہفتے ہوگا۔افغانستان میں نیٹو افواج کی سپلائی سو فیصد کراچی بندرگاہ کے ذریعے ہوتی ہے اور نیٹو کنٹینرز بھاری سازو سامان لیکر چمن اور خیبر پاس کے ذریعے افغانستان جاتے ہیں، عام طور پر پاکستان کو فی کنٹینر 1700 ڈالر ٹول ٹیکس اداکیاجاتاہے ، ٹول ٹیکس میں اضافے سے پاکستان کو امداد کے نتیجہ میں ہونیوالے نقصان کا ازالہ کیا جائیگا۔

ذرائع نے بتایاکہ اس مقصد کیلئے وزارت مواصلات کے اعلیٰ حکام وزارت خزانہ سے مل کر اسی ہفتے فیصلہ کرینگے۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔