”اگر رشتوں کی بات شروع ہو گئی تو پھر نواز اور شہباز شریف کی۔۔۔“ مائزہ حمید نے عمران خان کی شادی پر بات کی تو پیپلز پارٹی کے شوکت بسرا نے ایسی بات کہہ دی کہ مائزہ حمید نے چپ ہونے میں ہی عافیت سمجھی

”اگر رشتوں کی بات شروع ہو گئی تو پھر نواز اور شہباز شریف کی۔۔۔“ مائزہ حمید ...
”اگر رشتوں کی بات شروع ہو گئی تو پھر نواز اور شہباز شریف کی۔۔۔“ مائزہ حمید نے عمران خان کی شادی پر بات کی تو پیپلز پارٹی کے شوکت بسرا نے ایسی بات کہہ دی کہ مائزہ حمید نے چپ ہونے میں ہی عافیت سمجھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی مبینہ طور پر تیسری شادی کی خبریں منظرعام پر آئیں تو مخالفین کو باتیں کرنے کا موقع مل گیا اور ٹی وی ٹاک شوز کو ایک موضوع، جہاں تمام سیاستدان اپنے اپنے دل کی بھڑاس نکالنے میں مصروف ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”عمران خان اپنی پتلون میں۔۔۔“ شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے عمران خان کی تیسری شادی پر ایسا شرمناک ترین تبصرہ کر دیا کہ جان کر تحریک انصاف والوں کے چہرے لال ہو جائیں گے
نجی ٹی وی کے پروگرام میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان عوامی تحریک ، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے نمائندگان کو بلایا گیا تو اس موضوع پر گفتگو شروع ہو گئی تاہم پی ٹی آئی کے رہنماءکے بجائے پیپلز پارٹی کے شوکت بسرا نے ایسا جواب دیدیا کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنماءمائرہ حمید نے خاموش ہو جانے میں ہی عافیت سمجھی۔
جب یہ گفتگو شروع ہوئی تو پی ٹی آئی کے علی محمد خان نے کہا کہ ”میں ساڑھے چار سال سے ہوں میڈیا میں، شوکت بسرا صاحب کیا آپ نے کبھی آپ میرے منہ سے سنا ہے آپ کی لیڈرشپ یا میاں نواز شریف یا دیگر کے بارے میں کوئی بات کی ہو۔ کبھی اسد عمر، شاہ محمود قریشی، مراد سعید یا کسی دوسرے سیاستدان کے منہ سے ذاتی زندگی پر بات سنی ہے؟ ہم نے ہمیشہ سیاسی مسائل پر بات کی ہے۔ یہاں پر صرف عمران خان نہیں ہے، یہاں ایک خاتون کے بارے میں بھی گفتگو ہو رہی ہے جس کی ابھی شادی نہیں ہوئی۔“
اس دوران شوکت بسرا نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تو مائزہ حمید بھی درمیان میں بول پڑیں اور کہا کہ ”عمران خان نے ابھی تک رشتہ بھیجا ہے۔“ انہوں نے اتنا ہی کہا تھا کہ شوکت بسرا یوں گویا ہوئے کہ ”مائزہ اگر رشتوں کی بات شروع ہو گئی تو بات بڑی دور تلک جائے گی، چھوڑ دیں، شہباز شریف اور نواز شریف کا کچا چٹھہ بہت لمبا چوڑا ہے۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سارا علی خان سمیت دو لڑکیاں، ایک ہی بیڈ اور 2 لڑکے۔۔۔“ سیف علی خان کی بیٹی کی ایسی ویڈیو لیک ہو گئی کہ بھارت میں ’بھونچال‘ آ گیا
علی محمد خان اس دوران بہت جذباتی نظر آئے اور کہا کہ ”میں مر جاﺅں گا کبھی نواز شریف کے گھر تک نہیں جاﺅں گا، شہباز شریف کی شادیوں کا ذکر نہیں کروں گا۔ میری تربیت نہیں ہے، نہ مجھے عمران خان نے ایسی تربیت دی ہے، نہ میرے والدین نے مجھے ایسی تربیت دی ہے۔ ہم ہمیشہ دوسروں کی عزت کرتے ہیں، ہاں! مقابلہ میدان جنگ میں کرتے ہیں، تلوار کا جواب تلوار سے دیتے ہیں لیکن کبھی کسی کی خواتین تک نہیں جاتے، جو لوگ گئے ہیں، وہ اپنی تربیت کے بارے میں بتاتے ہیں۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔