ملتان، موسمی انفلوائنزا سے خاتون جاں بحق،ایک اور لیڈی ڈاکٹر میں وائرس کی تصدیق
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان میں موسمی انفلوائنزا سے ایک اور خاتون مریضہ جاں بحق ہو گئی،جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی جبکہ ایک اور لیڈی ڈاکٹر میں وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان میں موسمی انفلوائنزا سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا،آج بھی نشتر ہسپتال میں زیر علاج خاتون چل بسی جس کے بعدوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد17 ہو گئی، محکمہ صحت کا کہناہے کہ 40 افراد کو ہسپتال لایا گیا جن میں سے 17 میں وائرس کی تشخیص ہوئی ۔
ادھر ملتان نشتر ہسپتال کی ایک اور خاتون ڈاکٹرموسمی انفلوائنز کا شکار ہو گئی جس سے متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد 4 ہو گئی،متاثرہ لیڈی ڈاکٹرکوآئسولیشن وارڈمنتقل کردیاگیا۔