اترپردیش میں کسانوں کا احتجاج، سینکڑوں کلو آلو اسمبلی، وزیراعلیٰ ہاﺅس کے سامنے پھینک دئیے
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں کسانوں نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف انوکھا احتجاج کر ڈالا، کئی سو کلو آلو ریاستی اسمبلی اور وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے سامنے پھینک دیئے۔ کسانوں کا کہنا تھا کہ آلو کی قیمت لاگت سے بھی کم مل رہی ہے۔ ان حالات میں کسانوں کے پاس آلو پھینکنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے امدادی قیمت کا اعلان تو کر دیا لیکن حکومت آلو کہاں خرید رہی ہے یہ کسی کو نہیں پتہ، افسران صرف اعداد و شمار کا کھیل، کھیل رہے ہیں۔ کسانوں کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔
لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔