کوئٹہ (این این آئی) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما و سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ سسرال اور بارات والے دولہے (وزیراعلیٰ) کو مجبور کر رہے ہیں کہ وہ دلہن (وزارت اعلیٰ بی بی) کو طلاق دیں بصورت دیگر زبردستی خلع (علیحدگی) پر مجبور کیا جائے گا۔ اب دولہے (نواب) کی مرضی ہے کہ وہ دلہن (بی بی وزارت علیا) کو طلاق دیں گے یا نہیں۔ یہ بات انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف جن قوتوں نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے‘ وہ بالآخر کامیابی سے ہمکنار ہونگے۔ اگرچہ ہم اس وقت وفاق کا حصہ ضرور ہیں‘ لیکن بلوچستان کے حوالے سے پارٹی کے جو تحفظات شروع دن سے لیکر آج تک ہے‘ اس پر ہم آج بھی قائم ہیں۔
لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔