کسان اتحاد نے کل کا دھرنا موخر کر دیا، 12 جنوری نئی تاریخ مقرر
پاکپتن (ویب ڈیسک)کسان اتحاد نے کل 9 جنوری کو دیا جانیوالا دھرنا موخر کرتے ہوئے اب 12 جنوری کو پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کسان اتحاد پنجاب کے صدر چوہدری رضوان اقبال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہاہے کہ کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے حکومتی اقدامات زبانی جمع خرچ کی حد تک محدود ہیں، کسان اتحاد نے 9 جنوری کو مطالبات کی حق میں پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا جس کو ہم نے موخر کرتے ہوئے 12 جنوری کو پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دینے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے تمام سیاسی جماعتوں اور کسان تنظیموں کو دعوت دی ہے کہ کسان اتحاد کے دھرنے میں شرکت کرکے کسانوں کو مضبوط کیا جائے۔
لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔