منصوبہ بندی کے تحت حکومت کیلئے مشکلات پیدا کی گئیں، رانا ثنا اللہ
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحت حکومت کیلئے مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں، دشمن قوتوں کی کوشش ہے کہ پاکستان ترقی نہ کرے،لیکن ہم نے پرواہ نہیں کی اور میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور دہشتگردی کو بڑی حد تک ختم کر دیا ہے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام اورانتشارپیداکرنے کی کوشش کی گئی،پونے 5 سال سے حکومت کےلئے مشکلات پیداکی گئیں،اس دوران کوشش کی جاتی رہی کہ پاکستان ترقی نہ کرے،صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ ن لیگ نے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیااورملک میں80 فیصددہشتگردی ختم کی۔
صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ 2018 میں عوام ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کریں گے کہ انہوں نے انتشارپھیلانے والی قوتوں کاساتھ دیناہے یاترقی کا؟،ان کا کہناتھا کہ ہم نے ملک کو سی پیک اور موٹروے کے منصوبے دیئے ہیں، تحریک عدل کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ تحریک عدل کسی کیخلاف نہیں ہے ہم ملک میں ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جہاں عام شہری اور ایلیٹ کلاس کیلئے قانون مساوی ہو۔