علی ظفر کے ساتھ فلم میں کام کرنے والی تاپسی پنو کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے؟ اب اداکارہ نے اپنی شادی کے حوالے سے ایسا اعلان کردیا کہ کئی لوگوں کی امیدیں دم توڑ گئیں

علی ظفر کے ساتھ فلم میں کام کرنے والی تاپسی پنو کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے؟ اب ...
علی ظفر کے ساتھ فلم میں کام کرنے والی تاپسی پنو کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے؟ اب اداکارہ نے اپنی شادی کے حوالے سے ایسا اعلان کردیا کہ کئی لوگوں کی امیدیں دم توڑ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ وہ کسی مشہور شخصیت سے شادی کرنے کی خواہشمند نہیں ہیں اور نہ ہی ایسی شادی کریں گی جو میڈیا کی زینت بنے۔
گزشتہ سال کے اختتام پر اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کے اب بھی میڈیا میں چرچے ہیں اور ان کی شادی کے بعد لگتا ہے کہ بالی ووڈ میں ہرکوئی اپنی شادی کا پروگرام بنانے میں مصروف ہے۔ رواں برس ورون دھون، سونم کپور اور دپیکا پڈوکون کی شادی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں جن میں نیا اضافہ تاپسی پنو ہیں۔ 30 سالہ اداکارہ تاپسی پنو کی شادی کی خبریں سامنے آئیں تو انہوں نے واضح کردیا کہ وہ اس طرح شادی نہیں کریں گی جو ہندوستانی میڈیا کی خبروں میں چھائی رہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی کرکٹر یا بزنس مین سے شادی نہیں کریں گی کیونکہ انہوں نے آج تک کسی کرکٹر، اداکار، ڈائریکٹر اور کاروباری شخص سے ملاقاتیں نہیں کیں ۔
واضح رہے کہ اداکارہ تاپسی پنو نے حال ہی میں ورون دھون کے بالمقابل فلم جڑواں میں کام کرکے ناقدین سے بھی خوب داد وصول کی ہے، اس سے قبل وہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کے ساتھ فلم ” چشمِ بد دور“ میں بھی کام کرچکی ہیں۔

مزید :

تفریح -