سعودی گورنر فہد بن سلطان تلور کے شکار کیلئے دالبندین پہنچ گئے
کوئٹہ (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے خطے تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز گزشتہ روز تلور کے شکار کیلئے دالبندین پہنچ گئے۔ دالبندین رٹہ ہروٹ پر گورنر کا استقبال وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے جنگلات عبداللہ جان‘ مقامی عمائدین اور سعودی سفیر نے کیا۔ وزیردفاع غلام دستگیر نے بھی سعودی گورنر سے ملاقات کی۔ سعودی گورنر ایئرپورٹ سے شکار کیلئے کیمپ میں لے گئے۔ گورنر کی آمد پر مقامی صحافیوں کی ایئرپورٹ داخلے پر پابندی لگائی گئی۔
لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔