یمن: حوثی باغیوں نے سعودی اتحادی فورسز کا طیارہ مار گرایا، دونوں پائلٹ محفوظ

یمن: حوثی باغیوں نے سعودی اتحادی فورسز کا طیارہ مار گرایا، دونوں پائلٹ محفوظ
یمن: حوثی باغیوں نے سعودی اتحادی فورسز کا طیارہ مار گرایا، دونوں پائلٹ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعا (ویب ڈیسک) یمن کے صوبہ معدہ میں حوثی باغیوں نے سعودی اتحادی فورسز کا طیارہ مار گرایا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملے میں جنگی طیارے میں موجود دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

سعودی اتحادی فورسز کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی ساختہ جنگی طیارہ تکنیکی وجوہات پر کریش لینڈنگ کے دوران تباہ ہوا جس میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ دوسری جانب حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے سعودی اتحاد کا جنگجو طیارہ مار گرایا ہے۔طیارہ گرنے کا واقعہ صعدہ صوبے میں پیش آیا جس کے فوری بعد اتحادی فورسز نے آپریشن کرکے دونوں پائلٹوں کو بحفاظت نکال لیا۔ یہ واقع ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب حوثی باغیوں کے ہاتھوں مارے جانے والے سابق صدر علی عبداللہ صالح کی پارٹی جنرل پیپلز کانگریس نے اپنا نیا سربراہ چنا ہے۔