جذبہ خیر سگالی کے تحت 147 بھارتی ماہی گیر پاکستانی جیلوں سے رہا
کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 147 بھارتی ماہی گیروں کو کراچی کی ملیر جیل سے رہا کردیا، جنہیں لاہور سے براستہ واہگہ بارڈر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
جیل انتظامیہ نے بتایا کہ ان ماہی گیروں کو 8 ماہ قبل حراست میں لیا گیا تھا، جنہیں 07 جنوری کو کراچی کینٹ سٹیشن سے علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور روانہ کیا گیا۔جیل حکام نے بتایا کہ ان ماہی گیروں کے تمام سفری اخراجات ایدھی فائونڈیشن نے اٹھائے ہیں جبکہ مزید 262 بھارتی ماہی گیر ابھی بھی ملیر جیل میں قید ہیں۔
لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔