عمران خان کی ممکنہ تیسری شادی، خاتون بشریٰ بی بی کی پہلے شوہر کیساتھ شادی ارینجڈ میرج تھی: رپورٹ

عمران خان کی ممکنہ تیسری شادی، خاتون بشریٰ بی بی کی پہلے شوہر کیساتھ شادی ...
عمران خان کی ممکنہ تیسری شادی، خاتون بشریٰ بی بی کی پہلے شوہر کیساتھ شادی ارینجڈ میرج تھی: رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ایف بی آر پاکستان کسٹم سروس کے سینئر عہدیدار کے مطابق ایف بی آر کے بنیادی سکیل نمبر 21 خاور فرید مانیکا جولائی 2018 تک اپنی عمر ساٹھ سال ہونے پر سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوجائیں گے خاور فرید مانیکا محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور حکومت میں پی پی پی کے ممبر قومی اسمبلی غلام احمد مانیکا کے صاحبزادے ہیںان کی پاکپتن کے مذہبی گھرانے کی لڑکی بشریٰ کے ساتھ محبت کی شادی نہیں ہوئی تھی، لڑکے اور لڑکی کے والدین نے دونوں کی ارینجڈ (ARRANGED) میرج کی تھی، کم بیش ستائیس اٹھائیس سال تک بشریٰ اپنے شوہر خاور فرید مانیکا کے ساتھ خوش وخرم ازدواجی زندگی بسر کر رہی تھی بشریٰ کے بطن سے خاور فرید مانیکا کے پانچ بچے (تین بیٹیاں دو بیٹے) پیدا ہوئے میاں بیوی گلبرگ لاہور کے اپنے ملکیتی گھر میں بچوں کے ساتھ قابل تقلید زندگی بسر کرتے رہے خاور فرید مانیکا اور بشریٰ کی دو بڑی بیٹیوں کی شادیاں ہوچکی ہیں جو والدین کی رضامندی سے ہوئیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ایف بی آر کے موجودہ ممبر کسٹم زاہد کھوکھر کم وبیش دو سال قبل بشریٰ اور خاور فرید مانیکا کی بیٹی کی شادی میں شریک ہوچکے ہیں تیسری بیٹی کی عمر شادی کے قابل ابھی نہیں ان کے دو بیٹے اپنی تیسری بہن سے عمر میں بڑے ہیں۔ خاور فرید مانیکا ایف بی آر کے ڈائریکٹر جنرل کسٹم (لیگل) کے عہدے پر فائز ہیں۔ ریحام خان کو طلاق دینے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بشریٰ اور خاور فرید مانیکا کے گھر روحانی مرشد تسلیم کرنے کی آڑ میں آنا جانا شروع ہوگیا۔ بشریٰ اور خاور فرید مانیکا کے درمیان گھریلو ناچاقی کا سلسلہ شروع ہوا۔ جو بتدریج بڑھتی گئی 2017 سال کے دوسرے ہاف میں بشریٰ نے جب اپنے شوہر خاور فرید مانیکا سے طلاق مانگی تو اپنی اہلیہ کے اپنے ساتھ حسن سلوک رویئے کے پیش نظر ایف بی آر کے بنیادی سکیل نمبر 21 کے سینئر عہدیدار نے اپنی اہلیہ بشریٰ کو طلاق دے دی بشریٰ نے نہ خلع مانگا نہ خلع کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع کیا کیونکہ غلام احمد مانیکا سابق ایم این اے کے صاحبزادے خاور فرید مانیکا نے اچھے نیک اور اعلیٰ تعلیم یافتہ خاندان کے چشم وچراغ ہوتے ہوئے اپنی اس بیوی کو اس کی منشا پر طلاق دے دی۔

خاور فرید مانیکا ایف بی آر کے پاکستان کسٹم سروس کے انتہائی سینئر عہدیدار کے مطابق گیار ہو یں کامن (11۔ کامن) کے افسر ہیں اچھی شہرت کے مالک ہیں انتہائی دیندار پابند صوم وصلوة ہیں 1983 میں گیارہویں کامن کا سی ایس ایس امتحان پاس کم وبیش ٹاپ پوزیشن میں پاس کرنے پر ان کی تعیناتی کسٹم سروس میں کردی گئی۔