یہ نوجوان لڑکا اپنی بیمار والدہ کیساتھ کچھ ہی دیر میں کیا کرنے والا ہے؟ پولیس نے تفصیلات بتائیں تو ہر کوئی کانپ اٹھا، دیکھ کر آپ کی سانسیں رک جائیں گی

یہ نوجوان لڑکا اپنی بیمار والدہ کیساتھ کچھ ہی دیر میں کیا کرنے والا ہے؟ پولیس ...
یہ نوجوان لڑکا اپنی بیمار والدہ کیساتھ کچھ ہی دیر میں کیا کرنے والا ہے؟ پولیس نے تفصیلات بتائیں تو ہر کوئی کانپ اٹھا، دیکھ کر آپ کی سانسیں رک جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا میں والدین جیسا کوئی اور نہیں ہو سکتا جو اپنے بچوں کی پرورش کی خاطر ہر دکھ، تکلیف اور سختی برداشت کرتے ہیں جبکہ بیٹے اور ماں کے درمیان جو پیار ہوتا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے لیکن ایک بیٹے نے اپنی ماں کیساتھ ایسا سلوک کیا کہ شیطان بھی خون کے آنسو رونے لگے جائے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”عمران خان اپنی پتلون میں۔۔۔“ شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے عمران خان کی تیسری شادی پر ایسا شرمناک ترین تبصرہ کر دیا کہ جان کر تحریک انصاف والوں کے چہرے لال ہو جائیں گے
بھارتی میڈیا کے مطابق راجکوٹ کے علاقے گاندھی گرام میں واقعہ بلڈنگ ’درشن ایونیو‘ کی رہائشی جے شری بن ونود بھائی نتھوانی کو اس کے بیٹے نے بالکونی سے دھکا دیدیا جس کے باعث وہ زمین پر گرتے ہی جاں بحق ہو گئی۔ یہ انکشاف 27 ستمبر 2017ءکی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سے ہوا ہے جو اب منظرعام پر آئی ہے۔
پولیس نے مبینہ قتل کے کیس میں ملوث ملزم بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے جو ایک پروفیسر ہے۔ اس سے قبل پولیس نے خودکشی کا مقدمہ درج کیا تھا لیکن پھر پولیس کو ایک نامعلوم شخص کی جانب سے خط اور بلڈنگ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج موصول ہوئی جس سے انکشاف ہوا کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل تھا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنے کے بعد پولیس کو پتہ چلا کہ جے شری بن نے اپنی والدہ کو ٹیرس پر پہنچنے میں مدد کی۔ ڈی سی پی کرن راج واگھیلا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ”ہمیں سی سی ٹی وی فوٹیج ملی ہے جس کے مطابق جے شری بن اپنی والدہ کیساتھ تھا جب وہ ٹیرس سے نیچے گری۔ اور بیٹے کی موجودگی میں خودکشی کرنا ممکن نہ تھا جس کے باعث اس معاملے میں بیٹے کے کردار پر شک گزرا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سارا علی خان سمیت دو لڑکیاں، ایک ہی بیڈ اور 2 لڑکے۔۔۔“ سیف علی خان کی بیٹی کی ایسی ویڈیو لیک ہو گئی کہ بھارت میں ’بھونچال‘ آ گیا
جب پولیس نے تفتیش کی تو سندیپ نے بتایا کہ اس کی والدہ دھوپ میں جانا چاہتی تھیں اور میں ان کی مدد کر رہا تھا۔ لیکن پولیس کے مطابق انہیں میڈیکل رپورٹس دیکھ کر پتہ چلا کہ مقتولہ بیمار تھی اور خود سے چل بھی نہیں سکتی تھی اس لئے ٹیرس پر لگی ڈھائی فٹ کی گرل عبور کر کے چھلانگ لگانا ممکن نہ تھا۔ تفتیش کا دائرہ کار مزید بڑھایا گیا تو سندیپ نے اعتراف جرم کر لیا اور پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی والدہ کی خراب صحت سے تنگ آ چکا تھا جس پر اس نے قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -