سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا، یہ کون ہے اور کیا کرتا ہے؟ انتہائی پریشان کن خبر آگئی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کوفون پر فون کرکے پریشان کرنے والے شخص کو مغربی بنگال سے گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم ٹنڈولکر کی بیٹی کو بار بار فون کرکے شادی کیلئے پرپوز کرتا رہتا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وید کمار میتی نامی شخص سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ کو فون کر کے پریشان کر رہا تھا اور انہیں شادی کیلئے پرپوز کرتا تھا۔سچن ٹنڈولکر کے اہلخانہ نے ممبئی کے باندرہ پولیس سٹیشن میں ملزم کے خلاف شکایت کی تھی، جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں اور فون ٹاور کی لوکیشن کو ٹریس کرتے ہوئے ملزم کو مغربی بنگال کے ایسٹ مدناپور میں واقع مہساڈول سے گرفتار کرلیا۔ فی الحال پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم دیو کمار میتی پیشے سے ایک آرٹسٹ ہے جس کا دعویٰ ہے کہ وہ سارا ٹنڈولکر سے محبت کرتا ہے اور اس سے شادی کرنا چاہتا ہے۔ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ کچھ مہینے قبل کسی کام سے ممبئی آیا تھا ، اس دوران اسے سارہ ٹنڈولکر کا نمبر مل گیا اور اس نے تبھی سے فون کرنے کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔