عمران خان کی تیسری شادی ، کپتان کی بہنیں بھی میدان میں آگئیں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران خان کی ریحام خان سے شادی کے بعد بہنوں کی ناراضی زبان زدعام تھی اور اب انکشاف ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین کی بہنوں کو ان کی تیسری شادی سے متعلق بھی لاعلم ہی رکھا گیا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کو بشریٰ مانیکا سے رشتے کے معاملے کا علم اخبارات کے ذریعے ہوا،جس کے بعد وہ حقیقت جاننے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئیں۔
واضح رہے کہ ایک اخبار میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان نے یکم جنوری کو اپنی روحانی رہنما بشریٰ مانیکا سے شادی کرلی ہے۔ ابتدا میں تو تحریک انصاف کی جانب سے اس کی تردید کی گئی لیکن بعد میں ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ عمران خان نے شادی نہیں کی بلکہ شادی کا پیغام بھیجا ہے اور بشریٰ مانیکا اس پر گھر والوں سے مشاورت کررہی ہیں۔