تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر عمرکوٹ میں ریلی کا اہتمام ، تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی

تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر عمرکوٹ میں ریلی کا اہتمام ، تعلیم کی اہمیت پر ...
تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر عمرکوٹ میں ریلی کا اہتمام ، تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (ریحان ہاشمی )عمرکوٹ ضلع بھر میں آج تعلیم کے عالمی دن کے حوالے سے تعلیم کے فروغ اور لوگوں میں تعلیم کے متعلق آگاہی کےلیے محکمہ تعلیم اور سماجی تنظیموں کے باہمی اشتراک سے آج تعلیمی واک ریلی نکالی گئی جس سے مقررین اور تعلیمی ماہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو قومیں تعلیم کے میدان میں آگئے نہیں بڑھتی وہ قومیں کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتی آج عمرکوٹ شہر میں محکمہ ایجوکیشن اور سماجی تنظیم راہٹ ٹو پلے سمیت مختلف تنظیموں کی جانب سے تعلیم کے عالمی دن کے حوالے سے ڈی ای او تعلیم عمرکوٹ ڈوارکو مل ایس ڈی او تعلیم پراہمری رام چند کی قیادت میں واک ریلی نکالی گئی پریس کلب کے سامنے ریریلی سے خطاب کرتے ڈی ای او تعلیم عمرکوٹ ڈوارکو مل ایس ڈی او پراہمری رام چند، سماجی تنظیم راہٹ ٹو پلے کے رہنما حلیم سومرو ،سید فیصل شاہ ، تعلیمی ماہر لقمان نوٹہری ، تعلیمی ماہر محمد ابراہیم بجیر ،وغیرہ نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ قومیں تعلیم میں ترقی کے بغير آگئے نہیں بڑھ سکتی ہے قوموں کی ترقی کےلیے تعلیم کا حصول لازمی ہے تعلیمی ماہرین اور اساتذہ نے والدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بچوں کو تعلیم کے زیور سے ضرور آشنا کرائے آج کے نوجوان مستقبل کے معمار ہے معاشی ترقی وخوشحالی کے لیے ھمیں تعلیم کے میدان میں آگئے بڑھنا ہوگا مقررین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ گاؤں گوٹھوں میں والدین اپنے بچوں بچیوں کو تعلیم ضرور حاصل کرائے تعلیم کے فروغ میں سماجی ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ریلی میں بہت بڑی تعداد میں تعلیمی افسران ،سماجی رہنماؤں اساتذہ اور مختلف اسکولوں کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔