وزیراعلیٰ بلوچستان کے سیکرٹری ایوب قریشی کروڑوں روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

وزیراعلیٰ بلوچستان کے سیکرٹری ایوب قریشی کروڑوں روپے رشوت لینے کے الزام میں ...
وزیراعلیٰ بلوچستان کے سیکرٹری ایوب قریشی کروڑوں روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کے سیکرٹری ایوب قریشی کو حراست میں لے لیا گیا، ایوب قریشی کو تحقیقاتی اداروں نے حراست میں لیا ہے، سیکرٹری وزیراعلیٰ بلوچستان پرکروڑوں روپے رشوت لینے کاالزام ہے،رشوت کی رقم مبینہ طورپروزیراعلیٰ بلوچستان کودی جاتی تھی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے کروڑوں روپے رشوت لینے کے الزام میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے سیکرٹری ایوب قریشی کوگرفتار کر لیا ہے اور ان کے گھر سے دوران تلاشی کروڑوں روپے برآمد ہوئے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق ایوب قریشی سے دبئی اور دیگر ممالک میں اثاثے بنائے ، تحقیقاتی اداروں نے ان غیر قانونی سرگرمیوں اور اثاثوں سے متعلق تفتیش شروع کر دی ، اس کے علاوہ ثنااللہ زہری کوماہانہ 68 کروڑروپے رقم دینے کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایوب قریشی 4 وزارتوں سے ماہانہ کروڑوں روپے وصول کرتاتھا،سیکرٹری ثنااللہ زہری نے ایس ایس پی لسبیلہ سے 2 کروڑروپے وصول کئے ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں