”سعودی عرب میں خواتین جمعہ سے یہ کام کر سکیں گی “سب سے بڑااعلان ہو گیا ،یہ ڈرائیونگ نہیں بلکہ ۔۔۔خواتین کے چہرے خوشیوں سے کھل اٹھے

”سعودی عرب میں خواتین جمعہ سے یہ کام کر سکیں گی “سب سے بڑااعلان ہو گیا ،یہ ...
”سعودی عرب میں خواتین جمعہ سے یہ کام کر سکیں گی “سب سے بڑااعلان ہو گیا ،یہ ڈرائیونگ نہیں بلکہ ۔۔۔خواتین کے چہرے خوشیوں سے کھل اٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب میں تاریخ میں پہلی مرتبہ سپورٹس سٹیڈیم کے دروازے خواتین کیلئے کھول دیے جائیں گے جہاں وہ فٹبال میچ دیکھ سکیں گی ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت اطلاعات نے بتایاہے کہ جو فٹبال میچ خواتین دیکھ سکیں گے وہ ٹیم ’ال اہلی اور الباطن ‘ کے درمیان 12 جنوری جمعہ کے روز کھیلا جائے گا جبکہ خواتین اس سے اگلا میچ جو کہ 18 جنوری کو کھیلا جائے گا وہ بھی سٹیڈیم میں جا کر دیکھ سکیں گی ۔اس انتہائی اہم ترین اعلان کے بعد پوری مملکت سے خواتین یہ میچ دیکھنے کی اہل ہوں گی ۔ پہلا میچ ریاض ،دوسرا جدہ اور تیسرہ دمام میں کھیلا جائے گا ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کرنے کا اعلان کر رکھاہے جس کے بعدخواتین خود گاڑی چلانے کی بھی اہل ہوں گی ۔

مزید :

عرب دنیا -