میانمار میں مسلمانوں پر مظالم کی خبریں تو آپ نے سنی ہوں گی لیکن کیا آپ کو معلوم ہے میانمار کی ان خواتین کے چہرے پر اس طرح سیاہی کیوں ملی جاتی ہے؟ وجہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

میانمار میں مسلمانوں پر مظالم کی خبریں تو آپ نے سنی ہوں گی لیکن کیا آپ کو ...
میانمار میں مسلمانوں پر مظالم کی خبریں تو آپ نے سنی ہوں گی لیکن کیا آپ کو معلوم ہے میانمار کی ان خواتین کے چہرے پر اس طرح سیاہی کیوں ملی جاتی ہے؟ وجہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ینگون(مانیٹرنگ ڈیسک) میانمار سے روہنگیا مسلمانوں پر فوج اور بدھ دہشت گردوں کے مظالم کی خبریں تو آتی رہتی ہیں لیکن اب وہاں سے ایک قبیلے کی ایسی صدیوں پرانی حیران کن روایت سامنے آئی ہے جس میں قبیلے کی خواتین اپنے چہرے پر مستقل طور پر سیاہی مل لیتی ہیں اور اس کی وجہ ایسی ہے کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ میانمار کا چِن(Chin)قبیلہ ہے جس میں صدیوں سے روایت چلی آ رہی ہے کہ اس کی خواتین اپنے پورے چہرے پر ٹیٹو بنوا کر چہرا بگاڑ لیتی ہیں اور اس کی وجہ ’اغوا‘ ہونے کا خوف ہے۔ صدیوں قبل جب خوبصورت لڑکیوں کے اغواءکا خدشہ بہت زیادہ ہوتا تھا تب اس قبیلے نے یہ روایت اپنائی جو آج تک چلتی آ رہی ہے۔

مسلمان ملک کی وہ جگہ جہاں لوگوں نے اپنے مردہ رشتہ داروں کو قبروں سے نکال کر کپڑے پہنا کر تیار کرنا شروع کردیا کیونکہ۔۔۔
گزشتہ دنوں برطانوی فوٹوگرافر ڈین او ڈونیل نے اس قبیلے کی خواتین کی تصاویر بنائیں، جنہوں نے ایک دنیا کو حیران کر رکھا ہے۔ تاہم ڈونیل کا کہنا ہے کہ ’اب قبیلے کی خواتین میں یہ رسم غیرمقبول ہو چکی ہے اور بہت حد تک ختم ہوتی جا رہی ہے۔ اس وقت بڑی عمر کی چند خواتین ہی باقی ہیں جن کے چہرے سیاہی سے خراب ہیں۔ یہ قبیلہ میانمار کی ریاست شین میں آباد ہے۔آس پڑوس میں پلاﺅنگ اور دیگر کئی قبائل بھی آباد ہیں اور ان میں بھی یہ روایت پائی جاتی ہے۔ آج بھی یہ قبیلے صدیوں پرانے طرز زندگی پر کاربند ہیں اور اسی طرح جی رہے ہیں جیسے ان کے آباﺅ اجداد زندگی گزارتے تھے۔“