عمران خان کا ادھوراپن شیخ رشید سے ہی پورا ہوسکتاہے:عابد شیر علی

عمران خان کا ادھوراپن شیخ رشید سے ہی پورا ہوسکتاہے:عابد شیر علی
عمران خان کا ادھوراپن شیخ رشید سے ہی پورا ہوسکتاہے:عابد شیر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرمملکت برائے توانائی عابدشیر علی کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے سیاسی لیڈر ہیں جو ادھورا انسان ہے ان کی شادی اور سیاست ادھوری ہے،ان کا ادھوراپن شیخ رشید سے ہی پورا ہوسکتاہے۔
وزیرمملکت برائے توانائی عابدشیر علی کا  فیصل آباد میں  میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ قادری صاحب سے کینیڈا کی سردی برداشت نہیں ہوتی وہ مفادات لینے پاکستان آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں،نوازشریف نے ملک کی ترقی کےلیے کام کیا ہے اور کرتے ر ہیں گے حکومت کو2014سے گر انےکی کوشش کی جارہی ہے جو پوری نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتشار کی سیاست دفن ہو چکی ہے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے ا ورسی پیک کا کام چل رہاہے،نوازشریف نے لو ڈشیڈنگ ختم کرنے کاوعدہ پوراکردیا،ہم نے د ہشتگردی کےخلاف جنگ لڑی ہے۔عابدشیر علی کا کہنا تھا کہ زرداری جیسے چور نے 5 سال پورے کر لیے توہم کیوں نہیں کرسکتے؟گیلانی کے کیس کونوازشریف کیس سے نہ ملایاجائے،عمران خان کرپشن کی بات کرتے تھے ان کی اپنی اے ٹی ایم مشین پکڑی گئی۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔