پنجاب حکومت نے پرپل لائن ٹرین منصوبے کا ابتدائی کام مکمل کرلیا، چین سے2ارب امریکی ڈالر قرضہ لیا جائے گا

پنجاب حکومت نے پرپل لائن ٹرین منصوبے کا ابتدائی کام مکمل کرلیا، چین سے2ارب ...
پنجاب حکومت نے پرپل لائن ٹرین منصوبے کا ابتدائی کام مکمل کرلیا، چین سے2ارب امریکی ڈالر قرضہ لیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت پنجاب کی جانب سے پرپل لائن ٹرین کی کاغذی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے، منصوبہ کےلئے چائنہ سے 2 ارب امریکی ڈالر قرضہ لیا جائے گا۔

طاہر القادری کی تحریک کو زدراری فنڈنگ کر رہے ، سیاسی مخالفین صبح صبح اٹھ کر منگتوں کی طرح استعفا دو استعفا دو شروع کردیتے ہیں:طلال چوہدری
نجی ٹی وی ٹونٹی فور نیوز کے مطابق وفاقی سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے منصوبہ کی منظوری دے دی ہے۔ منصوبہ کےلئے چائنہ سے 2 ارب امریکی ڈالر لون لیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کاغذی کارروائی کر کے کاغذات کو چائنہ بھیج دیا گیا ہے۔پرپل لائن کا ٹریک 16.7 کلومیٹرطویل ہوگا، ٹریک ائیر پورٹ سے بھاٹی چوک داتا دربار تک ہوگا۔ اس ٹریک میں 14 اسٹیشن ہوں گے۔ پرپل لائن کا 11.4 کلومیٹر کا حصہ ایلیوٹد ہوگا جبکہ باقی حصہ انڈر گراﺅنڈ ہوگا۔