سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے مزید 5 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار
ریاض(آن لائن)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے وزارت محنت و سماجی بہبود کی فیلڈ ٹیموں نے متعلقہ اداروں کے تعاون و اشتراک سے 37393 چھاپے مار کر 5178 غیرقانونی تارکین کو گرفتار کرلیا۔
سعودی اخبار کے مطابق جازان میں 1288درانداز، 212 اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اور 20 سمگلر پکڑے گئے۔ریاض میں 885اور مدینہ منورہ میں 2955غیر قانونی تارکین گرفتار کئے گئے۔ گرفتار شدگان میں سیکیورٹی کو مطلوب بھی شامل تھے۔ یہ اعدادوشمار 26صفر 1439ھ سے لیکر5 ربیع الاول 1439ھ تک کے ہیں۔ان میں 29 ہزار761اقامہ،10 ہزار20 سرحدی سلامتی ضوابط اور 11 ہزار511 محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شامل ہیں جبکہ 756درانداز گرفتار کئے گئے۔ان میں سے 77فیصد یمنی، 21 فیصد ایتھوپین اور 2 فیصد مختلف ممالک کے ہیں، ان میں سے 564کو بے دخل کردیا گیا۔11ایسے افراد بھی گرفتار ہوئے جو سعودی عرب سے سرحد عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے۔