سویڈن کے میٹروسٹیشن کے باہر دھماکہ ایک شخص ہلاک
سٹاک ہوم (آن لائن)سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کے میٹرو سٹیشن کے باہر بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔
پولیس ترجمان سوین ایرک اولسن کے مطابق ایک 60 سالہ شخص نے زمین پر پڑی ہوئی ایک چیز کو اٹھائی جس کے بعد دھماکہ ہوا اور وہ شخص ہلا ک ہوگیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 45 سالہ ایک خاتون زخمی ہوئیں جنھیں چہرے پر زخم آئے ہیں۔دھماکہ دارالحکومت سٹاک ہوم کے جنوبی میں مضافاتی علاقے ہوڈنگ کے ویربی گارڈ سٹیشن میں ہوا جس کے بعد پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور متعلقہ علاقے کو گھیرے میں لیا جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ بھی موقع پر پہنچ گیا۔