لیبیا کے ساحل پرکشتی ڈوب گئی، 8 افراد ہلاک
تریپولی(صباح نیوز)لیبیاکے ساحل پر یورپ جا نے والے تارکین وطن سے بھری کشتی ڈوب گئی۔ جس کے نتیجے میں 8 افراد ڈوب گئے جبکہ چوراسی افرادکوبچا لیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اطالوی کوسٹ گارڈز کاکہنا ہے کہ پٹرولنگ کرنیوالے ہوائی جہازکوسمندر میں تارکین وطن کی کشتی نظر آئی جو الٹ گئی تھی۔ جس کے بعدفوری طورپر ریسکیوآپریشن کرتے ہوئے 84لوگوں کوسمندرسے نکال لیا گیا لیکن 8افراد جان کی بازی ہار گئے تھے ۔حکام کا کہنا ہے کہ کشتی ڈوبنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ تاہم امکان ہے کشتی گنجائش سے زیادہ لوگ بٹھانے کے باعث ڈوبی۔