عمران خان میرا کو پرپوزل بھیج کر شیخ رشید سے نکاح پڑھوائیں: عائشہ گلالئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان کی شادی کی خبروں کے بعد عائشہ گلالئی بھی میدان میں آگئی ہیں اور انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف کو مشور ہ دیا ہے کہ خان صاحب کی اور میرا کی حرکتوں میں گہری مماثلت ہے ، اس لئے عمران خان میرا کو شادی کا پیغام بھجوائیں اور اپنا نکاح شیخ رشید احمد سے پڑھوائیں۔
رونویر کے گھر والے اپنی ہونے والی بہو دپیکا پڈوکون کے گھر ایسی چیز لے کر پہنچ گئے کہ بھارتی میڈیا میں ہلچل مچ گئی
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی عمران خان کی شادی نہیں ہوئی ہے اور انہوں نے صرف پرپوزل بھیجا ہے۔ عمران خان اوراداکارہ میرا کی عادتیں کافی ملتی ہیں، عمران خان کو ایک خاتون کی ذاتی زندگی خراب کرنے کی بجائے میرا کو پرپوزل بھیجنا چاہیے، اور شیخ رشید سے نکاح پڑھوانا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان مایوسی اور ڈپریشن کا شکار ہیں۔