ملائیشیا، حزب اختلاف نے 92سالہ مہاتیر محمد کو وزارت عظمیٰ کے لیے نامزدکردیا

ملائیشیا، حزب اختلاف نے 92سالہ مہاتیر محمد کو وزارت عظمیٰ کے لیے نامزدکردیا
ملائیشیا، حزب اختلاف نے 92سالہ مہاتیر محمد کو وزارت عظمیٰ کے لیے نامزدکردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالالمپور(صباح نیوز)ملائیشیا کی حزب اختلاف نے 92سالہ سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو اگست میں ہونے والے عام انتخابات کیلیے ایک بار پھر وزارت عظمیٰ کیلیے نامزد کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مشرق بعید کے مسلم ملک کے معروف حزب اختلاف کے رہنما انور ابراہیم کی جیل میں موجودگی کے باعث ضعیف العمر سابق وزیراعظم مہاتیر محمد موجودہ وزیراعظم نجیب رزاق کیلیے خطرہ سمجھے جارہے ہیں جو کہ کرپشن سکینڈل میں گھرے ہوئے ہیں۔ملائیشیاکے حزب اختلاف کے اتحاد کی جیت کی صورت میں مہاتیر محمد دنیا کے سب سے معمر ترین وزیراعظم ہونگے۔حزب اختلاف اتحاد کے سیکریٹری جنرل سیف الدین عبداللہ نے بتایا اتحاد نے مہاتیر محمد کو وزیراعظم جبکہ انور ابرہیم کی زوجہ وین عزیزہ کو نائب وزیراعظم نامزدکیاہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں