”وہ ملک جس کی اراکین اسمبلی پارلیمنٹ میں بیٹھ کر فحش فلمیں دیکھتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے “ ایسا انکشاف کہ جان کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی
لندن(ڈیلی پاکستا ن آن لائن ) برطانوی پارلیمنٹ کے انٹرنیٹ کنکشن پر روزانہ 160 مرتبہ فحش ویب سائٹس کھولنے کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ویب سائٹ ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانوی پریس ایسوسی ایشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2017 میں اسمبلی میں لگے کمپیوٹرز سے روزانہ 160 مرتبہ فحش ویب سائٹس کھولی گئیں، جب کہ جون میں الیکشن کے بعد سے 31 دسمبر تک پارلیمنٹ کے انٹرنیٹ کنکشن سے مجموعی طور پر 24 ہزار 473 مرتبہ فحش ویب سائٹس کھولی گئیں۔ پارلیمنٹ کے وائی فائی پر بہت سی ویب سائٹس کو موبائل فون سمیت ذاتی گیجیٹس پر بھی کھولا گیا۔ یہ معلومات آزادی اظہار رائے کے قانون کے تحت حاصل کی گئی ہیں۔
برطانوی خاتون وزیراعظم تھریسا مے کی حکومت پہلے ہی پارلیمنٹ ہاو¿س میں جنسی حملوں کے متعدد اسکینڈلز کا سامنا کررہی ہے۔ گزشتہ ماہ انہوں نے اپنے دیرینہ دوست اور وزیر دامیان گرین کو برطرف کردیا تھا، کیونکہ انہوں نے پولیس سے پارلیمنٹ کے کمپیوٹرز میں فحش مواد کی موجودگی کے حوالے سے جھوٹ بولا اور گمراہ کیا تھا۔