ٹرمپ جونیئرکو غدارنہیں کہاتھا:امریکی صدرکے سابق چیف سٹریٹیجسٹ

ٹرمپ جونیئرکو غدارنہیں کہاتھا:امریکی صدرکے سابق چیف سٹریٹیجسٹ
ٹرمپ جونیئرکو غدارنہیں کہاتھا:امریکی صدرکے سابق چیف سٹریٹیجسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق چیف سٹریٹیجسٹ سٹیو بینن نے اپنے اس بیان کو تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے جس میں انھوں نے امریکی صدر کے بیٹے ڈونلڈ جونئیر کو غدار کہا تھا۔یہ الزام صحافی مائیکل وولف کی کتاب فائر اینڈ فیوری، انسائیڈ دی ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں سامنے آیا تھا۔سٹیو بینن سے منسوب بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ کے بیٹے کی روسی حکام سے جون 2016 میں ہونے والی ملاقات غداری کے زمرے میں آتی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اب سٹیو بینن نے کہاکہ ان کا اشارہ پال منافورٹ کی جانب تھا جو اس وقت وہاں موجود تھے۔ جو کہ مہم چلانے کے ماہر ہیں اور جانتے ہیں کہ روسی کیسے کام کرتے ہیں۔ان کو معلوم ہونا چاہیے تھا کہ وہ چالاک ہیں اور ہمارے دوست نہیں۔ میں دوہراتا ہوں کہ میرا وہ بیان ڈونلڈ جونیئر کے بارے میں نہیں تھا۔واضح رہے کہ امریکی سینیٹ، ایوان نمائندگان اور خصوصی کونسل تمام مل کر صدارتی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔تاہم ان الزامات کو روس اور ڈونلڈ ٹرمپ مسترد کرتے آئے ہیں،سٹیو بینن کا تازہ بیان پہلے نیوز ویب سائٹ ایکسیئس میں شائع ہوا جس میں انھوں نے ڈونلڈ جونیئر کو اچھا انسان اور حب الوطن کہا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں