ساﺅتھ افریقہ نے بھارت کوپہلے ٹیسٹ میچ میں72رنز سے شکست دے دی

ساﺅتھ افریقہ نے بھارت کوپہلے ٹیسٹ میچ میں72رنز سے شکست دے دی
ساﺅتھ افریقہ نے بھارت کوپہلے ٹیسٹ میچ میں72رنز سے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاﺅن(ڈیلی پاکستان آن لائن)ساﺅتھ افریقہ نے بھارت کوتین میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 72رنز سے شکست دے دیتے ہوئے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ،ٹیسٹ میچ کا فیصلہ کھیل کے چوتھے روز ہی ہو گیا،جب بھارت کی ٹیم 208رنز کے ہدف135پر ڈھیر ہوگئی.

 
کیپ ٹاﺅن میں کھیلے جانے والے اس ٹیسٹ میچ میں کھیل کے چوتھے دن کا آغازساﺅتھ افریقہ نے 2وکٹوں کے نقصان پر 65رنز سے دوربارہ کیا تو ان کی تیسری وکٹ66رنز پر گری جب ہاشم آملہ 4رنز بنا کرآﺅٹ ہوگئے ،82کے مجموعے پر کگیسو ربدا5رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے ،ساﺅتھ افریقہ کی وکٹوں کے گرنے کا یہ سلسلہ 130پر ختم ہوگیااور مہمان ٹیم کو جیتنے کے لئے 208رنز کا ہدف دیا۔ان کی اننگ میں اے بی ڈیویلرزکے 35،ایڈان مرکرام کے 34اور ڈین ایلگر کے 25رنز نمایاں ہیں،ان کی ٹیم میں 7کھلاڑی ایسے رہے جو ڈبل فگر میں شامل نہیں ہو سکے۔بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا،محمد شامی نے 3,3جبکہ ہردیک پانڈیااور بھونیش کمار نے 2,2وکٹیں حصے آئی۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم 135رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی ،روی چندرن اشوین نے ان کی جانب سے سب سے زیادہ 37رنز نمایاں ہیں ،جبکہ کپتان ویرات کوہلی کے 28رنز نمایاں ہیں۔
ساﺅتھ افریقہ کی جانب سے ورنن پھلیندر سب سے کامیاب باﺅلر رہے جہنوں نے 6وکٹیں حاصل کیں،جبکہ مورنی مورکل اور کگیسو ربدانے 2,2وکٹیں حاصل کی ۔
تین میچز کی سیریز میںساﺅ تھ افریقہ نے ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ،سیریز کا دوسرا میچ جنوری کو سپر سپورٹس پارک ،سینچورین میں کھیلاجائے گا۔

مزید :

کھیل -