چاند پر جانے والا خلا باز اپنے ساتھ ایک ایسی چیز لے گیا کہ بے حد ڈانٹ کھانا پڑی، ایسی کیا چیز لے کر گیا تھا؟ جانئے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ناسا کے پہلے مشن پر خلاءمیں جانے والے خلاءباز جان ینگ گزشتہ دنوں 87برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔اس جیمنی (Gemini)مشن پر ینگ کے ساتھ گس گریسم بھی تھے۔ اس مشن پر جان ینگ اپنے ساتھ ایک ایسی چیز چوری چھپے لے گئے تھے کہ جو ان کی اور ان کے ساتھ خلاءنورد گیریسم کی جان بھی لے سکتی تھی اور یہ چیز ایک سینڈوچ تھا، جو جان ینگ اپنی جیب میں چھپا کر ساتھ لے گئے تھے۔
ریاضی کی دنیا میں تہلکہ، ایک ایسا نمبر مل گیا جس کی سب کو تلاش تھی، کتنا بڑا نمبر ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ویب سائٹ avclub.comکی رپورٹ کے مطابق جب خلاءمیں پہنچ کر جان ینگ نے جیب سے کارن بیف سینڈوچ نکالا تو گیریسم نے ان سے پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ جواب میں جب ینگ نے بتایا کہ یہ سینڈوچ ہے تو گیریسم ان پر برس پڑے اور کہا کہ یہ ہماری جان بھی لے سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جب ینگ نے سینڈوچ جیب سے باہر نکالا تو یہ خلاءمیں بکھرنے لگا جس پر گیریسم نے جلدی سے ینگ کے ہاتھ سے یہ سینڈوچ لیا اور اپنے خلائی سوٹ کی جیب میں ڈال لیا۔ جب دونوں واپس زمین پر آئے توان کا یہ سینڈوچ امریکی ریاست انڈیانا کے گریسیم میموریل میوزیم کی زینت بنا دیا گیا جو آج بھی وہاں پڑا ہے۔واضح رہے کہ خلاءنوردوں کو ساتھ لیجانے کے لیے جو کھانا دیا جاتا ہے اس کی مخصوص پیکنگ کی جاتی ہے۔ اگر یہ پیکنگ نہ کی جائے تو بریڈ جیسی چیزیں خلاءمیں بکھر جاتی ہیں۔
لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔