سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(آئی این پی) سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم 29 جون کو ریلیز کی جائے گی ۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم کا انتظار شائقین طویل عرصے سے کررہے ہیں۔ فلم میں سنجے دت کا مرکزی کردار رنبیر کپور نے ادا کیا ہے۔ سنجے دت کی زندگی ابتدا ہی سے کئی اتار چڑھا کا شکار رہی ہے۔ وہ غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں جیل کی ہوا بھی کھاچکے ہیں جبکہ مادھوری ڈکشٹ سمیت بالی ووڈ کی دیگر اداکاراں کے ساتھ معاشقے کی خبروں کے باعث بھی سنجے دت خبروں میں رہے۔مجموعی طور پر سنجے دت کی زندگی کئی دلچسپ نشیب و فراز سے بھرپور ہے ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

تفریح -