چین ایک اور چیز میں امریکہ سے آگے نکل گیا، ایسی چیز بنا ڈالی کہ امریکہ پریشان، کیا بنایا ہے؟ جانئے

چین ایک اور چیز میں امریکہ سے آگے نکل گیا، ایسی چیز بنا ڈالی کہ امریکہ ...
چین ایک اور چیز میں امریکہ سے آگے نکل گیا، ایسی چیز بنا ڈالی کہ امریکہ پریشان، کیا بنایا ہے؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی قوم اپنے کارناموں کے باعث دنیا کو اکثر حیران کرتی رہتی ہے اور اب انہوں نے مزید ایک ایسا کارنامہ سرانجام دے ڈالا ہے کہ جان کر ہر کوئی ششدر رہ گیا۔ ویب سائٹ vanguardngr.com کی رپورٹ کے مطابق یہ کارنامہ سمندر میں دنیا کے طویل ترین پل کی تعمیر ہے جو چین نے مقررہ مدت میں مکمل کر لی ہے۔ اس پل کی لمبائی 55کلومیٹر ہے جو ہانگ کانگ، ژوہائی اور میکاﺅ کو آپس میں جوڑتا ہے۔ گزشتہ دنوں پل کی تعمیر مکمل ہونے اور لائٹنگ سسٹم کی تنصیب کے بعد اس کا کامیاب تجربہ کیا جا چکا ہے۔

سگریٹ پینے والے لوگوں کو نیند میں سگریٹ کی طلب کیوں نہیں ہوتی؟ اگر آپ جواب سمجھ جائیں تو آپ کیس گریٹ کی عادت ہی چھوٹ جائے گی
رپورٹ کے مطابق اس پل کی تعمیر کی تیاری میں 6سال اور اس کی تعمیر میں 8سال کا عرصہ لگا۔ اس پل میں 6.7کلومیٹر طویل ایک سرنگ اور ایک مصنوعی جزیرہ بھی بنایا گیا ہے جس سے ہو کر یہ پل گزرتا ہے۔اس جزیرے کی تعمیر اس منصوبے کا سب سے اہم حصہ تھا۔اس منصوبے کے ڈائریکٹر ژینگ جنوین کا کہنا ہے کہ ”مزید چند ہفتے تک انجینئرز اور ماہرین پل پر تجربات کریں گے جس کے بعد یہ ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔“ واضح رہے کہ اس وقت ہانگ کانگ سے ژوہائی کا سفر 3گھنٹے کا ہے جو اس پل کی تعمیر سے صرف 30منٹ کا رہ جائے گا۔