نیویارک ، جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ میں پانی بھر گیا

نیویارک ، جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ میں پانی بھر گیا
نیویارک ، جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ میں پانی بھر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(آئی این پی)نیویارک میں برف باری کی وجہ سے جے ایف کینیڈی ہوائی اڈے پر پھنسے مسافروں کو اس وقت ایک اور پریشانی کا سامنا پڑا جب پائپ پھٹنے سے عمارت میں پانی داخل ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں برف اور منفی8 سینٹی گریڈ سردی نے مسافروں کو پریشان کر رکھا تھا کہ چھت پر لگا پائپ پھٹنے سے ہوائی اڈے کے ٹرمینل نمبر4 پر مسافروں کے سامان لینے والے ہال میں پانی بھر گیا۔ٹپکتے پانی سے مسافر اور سامان بھیگنے لگا۔ عملے نے کافی تگ و دو کے بعد پانی صاف کیا جبکہ ائر لائنز نے مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں