آپریشن ردالفساد،ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر 3مشتبہ افراد اور اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیا:آئی ایس پی آر

آپریشن ردالفساد،ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر 3مشتبہ افراد اور اسلحے کا ...
آپریشن ردالفساد،ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر 3مشتبہ افراد اور اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیا:آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ایف سی بلوچستان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ افراداور اسلحے کی کھیپ برآمد کرلی ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے دھادڑاور مستونگ میں تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر تے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے ،اسلحے میں آئی ای ڈیز،دستی بم،ڈیٹونیٹرزاور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے ہیں۔