متحدہ عرب امارات کا ورک ویزہ حاصل کرنے کے لئے کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی قرار

متحدہ عرب امارات کا ورک ویزہ حاصل کرنے کے لئے کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی قرار
متحدہ عرب امارات کا ورک ویزہ حاصل کرنے کے لئے کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات میں ملازمت حاصل کے لئے ویزہ درخواست کے ساتھ اچھے چال چلن کا سرٹیفیکیٹ دکھانا لازمی ہوگا اور یہ سرٹیفکیٹ پاسپورٹ کے ساتھ لازمی قرار دیا جائے گا۔ تمام ممالک کے ساتھ ساتھ یہ شرط پاکستانیوں پر بھی عائد ہو گی اور روزگار کیلئے یو اے ای جانے کے خواہشمندوں کو حکومت سے کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہو گا۔
اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 4فروری 2018ءسے یو اے ای میں ملازمت حاصل کرنے والے افراد کے لئے ویزہ درخواست کے وقت اپنا کریکٹر سرٹیفکیٹ بھی دینا ہوگا۔یہ سرٹیفکیٹ اس ملک کی جانب سے جاری  کیا جائے گا  جس میں درخواست گزار گذشتہ پانچ سالوں سے رہائش پذیر ہوگا۔ اس سرٹیفکیٹ کی تصدیق حکومت اور متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ سے بھی لازمی ہوگی۔ یہ سرٹیفکیٹ ملازمین کے لئے ہوگا ، ایسے افراد جو یو اے ای میں وزٹ ویزے پر آئیں گے ان کے لئے اچھے چال چلن کی تصدیق لازمی نہیں ہوگی اور ایسے افراد اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
متحدہ عرب امارات حکومت کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی میں مختلف سرکاری اداروں کے افسران شامل ہیں ، کمیٹی اہلکاران کے مطابق پرامن ، دیرپا اور مستحکم معاشرے کے قیام کے لئے ایسے اقدامات کرنا انتہائی ضروری تھے۔ اماراتی حکومت کا عزم ہے کہ یو اے ای کو دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ملک بنایا جائے۔

مزید :

عرب دنیا -