فلم ’’ زیرو ‘‘ کو ہیرو بنانے پر شکرگزار ہوں:شاہ رخ خان
ممبئی(آن لائن)بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ زیرو کو ہیروبنانے پر اپنے مداحوں کے شکرگزار ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر فلم زیرو کے ٹیزر کو بے حد سراہنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیرو کو ہیرو جیسامحسوس کرانے پر مداحوں کے شکرگزار ہیں، ہم کون ہیں بعض اوقات زندگی میں ہماری اہمیت نہیں ہوتی لیکن ہم دوسروں کی زندگیوں میں اپنی موجودگی سے دوسروں کو کیا بنا سکتے ہیں۔آنند ایل رائے کی فلم اسی کے متعلق ہے،زیرو کو 20 ملین لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا۔فلم میں اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ کترینہ کیف اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کریں گی۔