ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (منگل)کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (منگل)کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (منگل)کا دن کیسا رہے گا ؟

  

حمل

08جنوری منگل۔ روز مرہ معمولات حسب سابق طے ہونگے کوئی بھی نیا کام کرنے سے پہلے اسکے متعلق اچھی طرح معلومات حاصل کر لینا مفید رہے گا۔

ثور

08جنوری منگل۔ کوئی دیرینہ خواب پورا ہو سکے گا۔ بعض غیر شادی شدہ افراد کی شادی کی بات طے پائے گی۔ کیرئیر میں ترقی کا امکان ہے۔ حکام بالا کا تعاون حاصل رہے گا۔

جوزا

08جنوری منگل۔ رفاہی کاموں میں شرکت کر کے خوشی اور سکون محسوس کریں گے۔ کسی نئی تنظیم وغیرہ میں شمولیت اختیار کر سکیں گے۔ حلقہ احباب وسیع ہوگا۔

سرطان

08جنوری منگل۔ شاپنگ وغیرہ کرنا بہتر رہے گا۔ نیا کام شروع کرنا بھی مثبت ہوگا۔ شریک کار کے ساتھ اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ مصروفیت میں اضافہ ہوگا جس سے ذہنی ٹناﺅ کا شکار ہو سکتے ہیں۔

اسد

08جنوری منگل۔ مہمانوں کی خاطر مدارت کا موقع ملے گا۔ شاپنگ وغیرہ کا رجحان ہوگا۔ اپنے مشاغل سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ طرز زندگی میں کچھ تبدیلی آنے کا امکان نظر آتا ہے۔

سنبلہ

08جنوری منگل۔ بچوں کی طرف سے خوشیاں ملیں گی۔ آپ تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی لیں گے۔ روپے پیسے یا کسی بل وغیرہ کے پرانے معاملات کا حساب کر سکیں گے۔

میزان

08جنوری منگل۔ بعض سرطانی افراد کی شادی وغیرہ کی بات پکی ہو سکے گی۔ جذباتی امور میں احتیاط برتیں۔نئے مالی معاہدے کرتے وقت جلد بازی سے کام نہ لیں۔صحت بہتر رہے گی۔

عقرب

08جنوری منگل۔ نجی امور کی تکمیل کے سلسلے میں کوشاں رہیں گے۔ کام کے ساتھ ساتھ اپنی صحت پر بھی توجہ دیں ۔ کسی منصوبے سے مالی فوائد کا حصول ممکن ہوگا۔

قوس

08جنوری منگل۔ کاروباری معاملات میں دوسروں کے ساتھ اُلجھنے کی کوشش نہ کریں اور حاضر دماغی اور زبان کی مٹھاس سے آپ ترقی و کامیابی حاصل کر سکیں گے۔

جدی

08جنوری منگل۔ آپ کا رجحان جائیداد اور خاندانی امور کی جانب ہوگا۔ مالی معاملات درپیش ہونگے۔ ملازمتی امور توجہ طلب ہونگے رومانوی اور دوسرے امور میں خوشیاں نصیب ہونگی۔

دلو

08جنوری منگل۔ ملازمتی امور کی ادائیگی بہتر طور پر ہو سکے گی۔ کاروباری پوزیشن میں استحکام کے لئے محنت درکار ہوگی۔ سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں گے۔

حوت

08جنوری منگل۔ ساتھ کام کرنے والے ساتھی یا اہل خانہ کے ساتھ اُلجھنے کی ہرگز کوشش نہ کریں۔ نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔کاروباری و جذباتی امور توجہ طلب ہونگے۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم