جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیسٹ میں شکست

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیسٹ میں شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے میں دوسرا ٹیسٹ بھی نو وکٹوں سے ہار گئی اور یوں تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دو میچ ہار کر سیریز بھی ہار گئی ہے اور اگلا ٹیسٹ وائٹ واش سے بچنے کے حوالے سے اہم ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے شکست کا ذمہ دار اب باؤلروں کو قرار دے دیا اور ’’ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا‘‘ کے مترادف چیف کوچ مکی آرتھر نے وکٹوں کو ذمہ دار قرار دیا کہ یہ وکٹیں ٹیسٹ کے مزاج کے مطابق نہیں بنوائی گئیں کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ باؤلروں نے مایوس کیا ہے چیف کوچ اور کپتان کی رائے کو اہمیت دیں لیکن ان سے یہ بھی پوچھا جائے کہ کیا انہوں نے خود اپنی ذمہ داری نبھائی؟ کوچ تو ملکی کھلاڑیوں کو یکے بعد دیگرے گھر بھیجنے کو تیار بیٹھا رہتا ہے، کئی اہم ترین کھلاڑیوں کا کیریئر تباہ کر چکا اور اب پھر کسی نہ کسی کھلاڑی کے پیچھے ہے۔ حال ہی میں حفیظ کو ریٹائرمنٹ پر باہر کیا گیا۔ اب شاید کچھ اور حضرات کی باری ہے۔ اظہر کو اپنی خیر منا لینا چاہئے۔ جہاں تک کپتان کا مسئلہ ہے تو خود ان کی کارکردگی بہت بری ہے کہ عرصہ ہو گیا ان سے سکور نہیں ہو پا رہا اور وکٹ کے پیچھے کیچ بھی چھوڑ دیتے ہیں۔ حالیہ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انہوں نے معمولی سکور کیا تاہم دوسری اننگز میں جو دو کیچ چھوڑے ان کا جواب کون دے گا اور سکوربھی صرف 6تھے۔جہاں تک باؤلروں کی کارکردگی کا تعلق ہے تو وہ کیسے بری رہی۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست غلط حکمت عملی اور بیٹنگ کے فیل ہونے کی وجہ سے ہوئی باؤلروں کو ہدف کا تعاقب کرنے کے لئے کوئی بڑا سکور نہیں دیا گیا۔ اگر آپ سب مل کر 177 کریں گے تو باؤلر پہلے ہی دبے ہوں گے کہ آپ کے مخالف نے سنبھل کر کھیلا اور کپتان نے سینچری کی اننگز کھیل کر کھلاڑیوں کو بھی حوصلہ دیا اور یہ میچ جیت ہی لیا اب خامیوں کو پیش نظر رکھ کر تیسرا ٹیسٹ کھیلنا ہوگا کہ وائٹ واش سے بچا جا سکے۔

مزید :

رائے -اداریہ -