ایران نے کوئٹہ میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے تعاون کی پیشکش کر دی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) ایران چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ بننے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان سے ایران کے قونصل جنرل محمد رفیعی سے ملاقات کی۔
دونوں ممالک کے درمیان اقصادی اور تجارتی روابط کے فروغ کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا ایران نے کوئٹہ میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت میں تعاون کی پیشکش کر دی ملاقات میں بلوچستان کے راستے پاک ایران تجارتی کوریڈور کے قیام کی تجویز پر اتفاق کیا۔ پاک ایران سرحد کے مختلف مقامات پر بارڈر پوائنٹس ٹریڈ اور اکنامک زونز کے قیام پر زور دیا۔
جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیشن میں طے پانے والے معاہدوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر اتفاق کیا منشیات کی سمگلنگ اور دہشتگردی کی روک تھام کیلئے مربوط اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ ”میر جاوا“ میں جلد فری اکنامک زون کا افتتاح کیا جائے گا ایران اپنی پٹرولم مصنوعات پاکستان کو ارزاں نرخ پر دینے میں دلچسپی رکھتا ہے پاکستان ایران سے بجلی بھی حاصل کر سکتا ہے۔