ماہرہ خان کے بعد ایک اور خوبرو پاکستانی اداکارہ رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، ہنگامہ برپا ہوگیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نیویارک کی سڑکوں پر تمباکو نوشی کے ذریعے پاکستانیوں کی کافی تنقید سمیٹ چکی ہیں ۔ صبا قمر کی ایک فوٹو شوٹ کے دوران سگریٹ نوشی کرنے کی تصاویر بھی پاکستانیوں کے دلوں پر گراں گزرچکی ہیں لیکن اب تمباکو نوش اداکاراﺅں کے کلب میں ثروت گیلانی کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
فوٹو: انسٹاگرام
ثروت گیلانی ڈرامے اور فلم میں جاندار اداکاری کے باعث اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں لیکن اب ان کی سگریٹ نوشی کی تصویر نے لوگوں کو سخت غم و غصے میں مبتلا کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں ثروت گیلانی اور فریحہ الطاف کو سگریٹ نوشی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بعض سوشل میڈیا صارفین کو ثروت گیلانی کے ہاتھ میں موجود گلاس میں مشروبِ مغرب کا گمان بھی گزرا ۔ ثروت گیلانی کی یہ تصویر ممکنہ طور پر اداکارہ مہوش حیات کی سالگرہ میں بنائی گئی ہے اور پاکستانیوں کی جانب سے انہیں کڑی تنقید کا سامنا ہے۔
فوٹو: انسٹاگرام