اپوزیشن اپنی کہی گئی باتوں سے پیچھے ہٹ گئی،حکومتیں مدت پوری کر رہی ہیں وزرائے اعظم نہیں:مظہر عباس

اپوزیشن اپنی کہی گئی باتوں سے پیچھے ہٹ گئی،حکومتیں مدت پوری کر رہی ہیں ...
اپوزیشن اپنی کہی گئی باتوں سے پیچھے ہٹ گئی،حکومتیں مدت پوری کر رہی ہیں وزرائے اعظم نہیں:مظہر عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئرصحافی اورتجزیہ کارمظہر عباس نےکہاہےکہ اپوزیشن جماعتیں اپنی کہی گئی باتوں سے پیچھے ہٹ گئی ہے،آرمی چیف کامعاملہ انتہائی حساس ہے اور اس کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے تھا، حکومتیں تو اپنی مدت پوری کر رہی ہیں لیکن وزرائے اعظم کی مدت پوری نہیں ہو رہی ،سیاسی ریفارمز کی بھی ضرورت ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی مظہر عباس کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے جو اعلان کیا تھا وہ اس سے پیچھے ہٹ گئی ہیں جس کی وجہ سے لگتا ہے کہ شاید کوئی معاملات طے ہو گئے تھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف  کی جانب سے بھی معاملات میں نرمی آ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن سمیت دیگر معاملات میں بھی قومی مفادات تھے لیکن اس میں کوئی اتفاق رائے پیدا نہیں ہوا تھا لیکن اب کیوں ہوا ؟ تاہم اگر یہ رویہ برقرار رہے تو یہ جمہوریت کے لیے بہت اچھی بات ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے اہم قانون سازی کرنی ہوتی ہے تو اس کی کوشش ہوتی ہے کہ حزب اختلاف کے ساتھ نرم لہجہ اختیار کیا جائے،مدت ملازمت میں توسیع کے لیے ٹھوس وجہ ہونی چاہیے صرف یہ کہنا کافی نہیں کہ ملکی مفاد میں کیا جا رہا ہے۔مظہر عباس کا کہنا تھا کہآرمی چیف کا معاملہ انتہائی حساس ہے اور اس کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے تھا،حکومتیں تو اپنی مدت پوری کر رہی ہیں لیکن وزرائے اعظم کی مدت پوری نہیں ہو رہی،اس لئے ملک میں سیاسی ریفارمز کی بھی ضرورت ہے،اداروں کو بھی اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہے جس کے لیے ان کے ضابطے بھی موجود ہیں۔