صوابی،قتل میں مطلوب اشتہاری گرفتار،آلہ قتل برآمد
صوابی(بیورورپورٹ) گدون پولیس نے ایک کارروائی کے دوران گھر کے اندر ایک شخص کو قتل کرنے والے اشتہاری ملزم کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 26اگست 2018کو مسماۃ (پ) نے تھانہ اتلہ میں ایف آئی آر درج کرائی تھی کہ ان کے گھر نامعلوم شخص نے داخل ہو کر فائرنگ کر کے ان کی شوہر رسال کو قتل کیا جس پر ایس ایچ او تھانہ اُتلہ نیاز علی خان نے جدید خطوط پر اس کیس کی تفتیش کر کے آندھے قتل کا سراغ لگا لیا اور قتل میں ملوث مجرم اشتہاری ملزم عزیز سکنہ امڑائی کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم نے مویشیوں کے تنازغہ پر گھر کے اندر رسال پر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ اتلہ پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔