اندھے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار

  اندھے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار

  



پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس نے شہری سے گاڑی چھین کر بے دردی کیساتھ قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے،ملزمان کی نشاہدہی پر ان کے قبضے سے ویگو گاڑی اورآلہ قتل اسلحہ بھی برآمد کر لیا،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران ان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی حمزہ ولد امداد ساکن درہ ادم خیل نے تھانہ چمکنی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بیان کیا تھا کہ اس کا والد امداد ولد ایاز تین دن قبل گھر سے نکلا تھا جو کہ بعد میں تھانہ چمکنی کی حدود میں کسی نا معلوم ملزمان نے اسلحہ اتشین سے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ علت 2721 مورخہ 28.12.2019 جرم (4) 17 خرابہ تھانہ چمکنی میں درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ایس پی رورل علی بن طارق نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی چمکنی خان زیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی عمر آفر یدی اور تفتیشی عملہ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیکر آندھا قتل ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا،خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کا استفادہ حاصل کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کرنے کیساتھ ساتھ قریبی رشتہ داروں اور ساتھیوں کے بھی بیانات قلمبند کئے گئے،جس کے دوران آندھے قتل میں ملوث دو ملزمان شبیر ولد گل بہار سکنہ بڈ ھ بیر اور بہار علی ولد کچکول سکنہ نوے کلے باڑہ گیٹ کو گرفتار کر لیا کے الہ قتل بھی برامد کر لیا،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے،ملزمان کی نشاہدہی پر ان کے قبضے سے ویگو گاڑی اور آلہ قتل اسلحہ دو عدد پستول بھی برآمد کر لی گئی،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران ان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر